مسجد اقصیٰ کے معاملے پراسرائیلی فورسزسے جھڑپوں میں پانچ فلسطینی زخمی

جھڑپیں اسرائیلی حکومت کی جانب سے مسجد اقصی کے تین دروازوںکے سامنے الکٹرونک آلات نصب کرنے پر ہوئیں

منگل 18 جولائی 2017 17:02

مسجد اقصیٰ کے معاملے پراسرائیلی فورسزسے جھڑپوں میں پانچ فلسطینی زخمی
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2017ء) مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصی کے ایک دروازے بابِ اسباط پر نمازیوں اور قابض اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران پانچ فلسطینی زخمی ہو گئے۔زخمی ہونے والوں میں فلسطینی سیاسی شخصیت ڈاکٹر مصطفی البرغوثی بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسجد اقصی کے تین دروازوں اسباط ، سلسلہ اور مجلس کے سامنے الکٹرونک اسکینروں کی تنصیب کے بعد بیت المقدس میں کشیدگی دیکھی جا رہی ہے۔اسرائیلی پولیس نے یہودی آبادکاروں کو حرم قدسی کے صحنوں پر ایک مرتبہ پھر سے دھاوے شروع کرنے کی اجازت دے دی۔