ایران میں فوجی اہل کار نے فائرنگ کر کے 3 ساتھیوں کو مار ڈالا

منگل 18 جولائی 2017 22:13

ایران میں فوجی اہل کار نے فائرنگ کر کے 3 ساتھیوں کو مار ڈالا
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2017ء) ایران کے شمال مغربی صوبے قزوین کے ایک عسکری کیمپ میں ایرانی فوجی نے اپنے ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں دو کی حالت نازک ہے۔عرب ٹی وی کی ر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق مطابق کسی بھی وقت ان کی وفات کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

اس واقعے کا انکشاف ایران کی سرکاری ویب سائٹوں نے پیر کی شب رات گئے کیا۔ایرانی خبر رساں ایجنسی مہر کے مطابق فائرنگ کرنے والے فوجی نے واقعے کے بعد خود کشی کرنے کی کوشش کی اور خود پر گولی چلائی تاہم وہ زندہ رہا۔ فوجی کو فوری طور پر زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ایرانی عسکری کیمپ میں ذمے داران نے واقعے کے حوالے سے صرف یہ بتایا کہ زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب قزوین صوبے کے پولیس سربراہ کے معاون علی مقدمی نے بتایا ہے کہ فائرنگ کرنے والے فوجی کا نام ساسان خلیلی ہے۔ بعض ایرانی ویب سائٹوں نے انکشاف کیا ہے کہ کیمپ کے ذمے داران کی جانب سے ساسان خلیلی کی اس کے شہر منتقل کر دیے جانے کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا جس کے بعد خلیلی نے اپنے ساتھیوں پر حملہ کیا۔ایرانی فوجیوں کی اکثریت غربت کا شکار ہے اور ان کو اپنے شہروں سے عسکری کیمپوں تک آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے جو کہ بعض مرتبہ ان کے گھروں سے سیکڑوں کلومیٹر دور ہوتے ہیں۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے واسطے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :