کرپشن فری نظام حکومت سے ہی ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کا خوب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے :ذکر اللہ مجاہد
جے آئی یوتھ شہر میں نوجوانوں کے بہتر مستقبل اور مسائل کے حل میں قلیدی کردار ادا کرے گی ، امیر جماعت اسلامی لاہور
ہفتہ 22 جولائی 2017 19:48
(جاری ہے)
ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ جے آئی یوتھ لاہور کے نوجوانوں کے بہتر مستقبل اور مسائل کے حل میں قلیدی کردار ادا کرے گی ۔
جے آئی یوتھ کے نوجوان اگر اسی جذبے کے تحت محنت اور لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کوا حسن طریقے سے سرانجام دیتے رہے تو اسلامی اور خوشحال پاکستان بنانے میں اہم کردار نوجوانوں کا ہی ہوگا اور تاریخ شاہد ہے کہ کسی بھی بڑے انقلاب میں نوجوانوں کا کردا ر ہمیشہ مرکزی رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں نوجوانوں کے اندر بے روزگاری کی وجہ سے مایوسی پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں نوجوان احساس کمتری کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ اکثر منشیات اور جرائم کی طرف مائل ہو رہیں اس سنگین صورتحال میں جے آئی یوتھ لاہورکے نوجوانوں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ عام نوجوانوں کوبے راہ روی کا راستہ اپنانے کی بجائے کھیلوں ، حلال رزق کی تلاش اور ملک میں مثبت تبدیلی کے حوالے سے دین کے راستے پر چلنے کا موقع مل سکے ۔ اس موقع پر جے آئی یوتھ لاہور کے صدرشاہد نوید ملک نے کہا کہ جے آئی یوتھ کے نوجوان حق کی جدوجہد کیلئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی قیادت میں میدان میں نکل کھڑے ہوئے ہیں اور کرپٹ اور لوٹ کھسوٹ کے نظام کی تبدیلی میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ20اگست کو شہر کی 76 یونین کونسلوںمیں جے آئی یوتھ لاہور کے انٹراپارٹی الیکشن ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔جے آئی یوتھ پنجاب کے انٹرا پارٹی الیکشن میں نوجوانوں کا ٹرن آوٹ 70%رہا اور بیس اگست کوبھی شہر بھر کے نوجوان اس الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
-
مزدور کی کم از کم تنخواہ 60000/-روپے قانونی طور پر مقرر کی جانی چاہئے،علماء مشائخ
-
وزیراعلی سندھ نے پرائمری اسکولوں کو بتدریج پوسٹ پرائمری اسکولوں میں اپ گریڈ کرنے کی پالیسی کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.