کوئٹہ کے ترقیاتی پیکج میں شہر کے تمام علاقوں کو شامل کیا جائے،،وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی ہدایت
ہفتہ 22 جولائی 2017 23:40
(جاری ہے)
متعلقہ حکام نے اجلاس کو کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت مجوزہ منصوبوں جن میں نواں کلی، بلیلی فلائی اوورز، سبزل اور سریاب روڈکی کشادگی اور بحالی، کوئٹہ ایکسپریس وے، مختلف علاقوںمیں انڈرپاسز کی تعمیر سمیت شہر کی خوبصورتی کی بحالی کے دیگر ترقیاتی منصوبوںکے بارے میں بریفنگ دی۔
وزیر اعلیٰ نے ترقیاتی پیکج پر عملدرآمد میں سست روی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کے سروے اور PC-1جلد سے جلد مکمل کر کے دس دن میں رپورٹ پیش کی جائے، انہوں نے ہدایت کی کوئٹہ شہر میں فوڈ اسٹریٹ کے قیام کے لئے محکمہ ریلوے سے اراضی کے حصول کو جلد سے جلد یقینی بنا کر اس منصوبے پر کام شروع کیا جائے، وزیر اعلیٰ نے ہدایت کہ کے فلائی اووز اورانڈر پاسز کے مجوزہ منصوبوں کو جدیدطرز پر ڈیزائن کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے سڑکوں کے کناروں اور خالی جگہوں پر درخت اور پودے لگائے جائیں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم کوئٹہ ترقیاتی پیکج پر عملدرآمد میں مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہوسکتے ، کوئٹہ شہر کی خوبصورتی کی بحالی، ٹریفک کے مسائل کے حل ، تجاوزات کے خاتمے کے لئے ہمیں دن رات لگن اور ایمانداری سے کام کرناہوگا تاکہ کوئٹہ شہر کا کھویا ہواحسن دوبارہ بحال ہوسکے، وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ سریاب روڈ کو ایئر پورٹ روڈ کی طرز پر کشادہ اور خوبصورت بنانے کے علاوہ خواتین اور بچوں کے لئے پارک اور دیگر منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے، ماضی میںسریاب کو ہمیشہ نظراندازرکھا گیا جہاں سڑکیں اور نالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ کوئٹہ شہر کا حصہ نہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سریاب میں جنگی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں کو پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور ساتھ ساتھ وہاں دیگر شہری بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سریاب اور بلبلی ایسے علاقے ہیں کہ جہاں سے دیگر شہروں اور صوبوں سے لوگ شہرمیں داخل ہوتے ہیں ان علاقوں کی خوبصورتی سے دوسرے شہروں سے آنے والے لوگوں میں مثبت تاثر جائیگا، انہوں نے ہدایت کی کے مجوزہ منصوبوں کی تکمیل میں حائل تمام رکاوٹوں کو جلد سے جلد دور کر کے ان کو مکمل کیا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.