یورپی ممالک پر 173 خودکش موجود،حملوں کاخطرہ

مشرق وسطیٰ میں داعش کی شکست کا بدلہ لینے کیلئے 173 بمباروں کو خصوصی ترتیب دی گئی ہے ،برطانوی میڈیا

اتوار 23 جولائی 2017 14:30

یورپی ممالک پر 173 خودکش موجود،حملوں کاخطرہ
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) یورپی ممالک پر داعش کے ڈیڑھ سو سے زائد خودکش حملوں کا خطرہ ہے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی پولیس انٹرپول نے یورپ پر ڈیڑھ سو سے زائد خودکش حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ عراق اور شام میں داعش کے زیر کنٹرول علاقوں کا قبضہ چھڑانے کے بعد امریکی فوجی ماہرین نے وہاں سے حاصل کردہ معلومات کا تجزیہ کیا اور داعش کے 173 عسکریت پسندوں کی فہرست مرتب کی جو یورپ پر خودکش حملے کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

داعش نے مشرق وسطیٰ میں اپنی شکست کا بدلہ لینے کے لیے ان جنگجوؤں کو خاص طور پر یورپی ممالک میں خودکش حملوں کے لیے تیار کیا ہے اور بم بنانے کی تربیت دی ہے جب کہ یہ جنگجو غیرملکی شہریت کی وجہ سے بین الاقوامی سفر بھی کرسکتے ہیں۔انٹرپول کے مرکزی سیکرٹریٹ نے حال ہی میں تمام متعلقہ حکومتوں کو ان خودکش حملہ آوروں کی فہرست جاری کی ہے۔ تاحال ایسی کوئی اطلاع نہیں کہ ان خودکش بمباروں میں سے کوئی حملہ آور یورپ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوسکا ہے یا نہیں لیکن انٹرپول نے تمام متعلقہ ممالک کو مربوط رابطوں کے نیٹ ورک سے فہرست ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان افراد کے بارے میں کوئی بھی اطلاع ملے تو فورا فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :