پولیس کا قصور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن‘6خطرناک اشتہاریوں سمیت 13ملزمان گرفتار

اتوار 23 جولائی 2017 16:50

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن‘6خطرناک اشتہاریوں سمیت تیرہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا‘ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور محمداسماعیل کھاڑک کی خصوصی ہدایات پر سٹی اورصدر سرکل نے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپرین کیا‘ سرچ آپریشن میں تھانہ اے ڈویژن ‘ بی ڈویژن‘ گنڈا سنگھ والا‘ کھڈیاں‘ صدر قصور اورمصطفی آباد پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا‘ سرچ آپریشن ایس ڈی پی اوزکی زیرنگرانی کیاگیا‘ سرچ آپرین کے دوران قتل‘ ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث 6خطرناک اشتہاریوں سمیت 13ملزمان کو حراست میں لیا گیا جبکہ متعدد مشتبہ افرادکی بائیومیٹرک ویری فیکیشن بھی کی گئی‘کئی گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئیں‘ پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے ملزمان کی تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :