باغبان آم کے باغات اور پودوں کو منہ سڑی سے بچانے کیلئے ضرورت کے مطابق سپرے کریں ،ماہرین زراعت

پیر 24 جولائی 2017 14:55

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء)جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے ہدایت کی ہے کہ باغبان آم کے باغات اور پودوں کو منہ سڑی سے بچانے کیلئے ضرورت کے مطابق سپرے کریں جبکہ پھل کی مکھی سے بچائو کیلئے پھندوں کا انتظام بھی کیاجائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ جڑی بوٹی مار زہروں کی مدد سے آم کی جڑی بوٹیوںکا تدارک کیاجاسکتاہے جبکہ بٹور کی کٹائی بھی جاری رکھنی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ نائٹروجنی کھاد بھی دوسری خوراک کے طور پر ڈال دینی چاہیے اور اس کی مقدار کم از کم ایک کلوگرام فی پودا ہونی چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ آم کے پھل کے پتوں پر بھی چھوٹے غذائی اجزاء کا سپرے کرناچاہیے اور آبپاشی میں 20دن کا وقفہ بھی یقینی بنانا چاہیے۔