فیروزپورروڈپرارفع کریم آئی ٹی کمپلیکس کے قریب دھماکا پولیس اہلکاروں سمیت28ہلاک-60سے زائد کے زخمی
14افراد موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے‘ریسکیو اہلکار -دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہوسکا-حکام‘دھماکا خودکش تھا -پولیس ذرائع
میاں محمد ندیم پیر 24 جولائی 2017 16:35
(جاری ہے)
ریسکیو ذرائع کے مطابق14افراد موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے جن میں بڑی تعداد پولیس اہلکاروں کی تھی جبکہ باقی ہسپتال منتقلی کے دوران راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے کئی زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کی وجہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ جائے وقوع سے دھواں اٹھتا بھی دیکھا گیا۔کہا جارہا ہے کہ خودکش حملہ آور کی عمر 16سے18سال کے درمیان تھی جس نے دس سے پندرہ کلو دھماکہ حیزمواد استعمال کیا گیا- ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے اور دھماکے میں اب تک 9پولیس اہلکاروں کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں ان کا کہنا ہے کہ دھماکا خودکش لگتا ہے جو موٹرسائیکل پر آیا -پولیس نے شہریوں کو دھماکے کے مقام سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ریسکیو ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ 6 پولیس اہلکاروں‘خواتین اور بچوں سمیت 60سے زائد افراد زخمی ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔جس گاڑی کے بارے میں کہا جارہا ہے تھا کہ دھماکا اس گاڑی میں ہوا وہ ایک پولیس افسر کی ملکیت ہے - واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور سیکیورٹی اہلکار جائے وقوع پہنچ گئے اور جائے وقوع سے تمام افراد کو دور کر کے اسے گھیرے میں لے لیا۔دھماکے کے نتیجے میں متعدد موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔لاہور پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرکے نشانہ بنایا گیا ہے -تحقیقات کے لیے پولیس کے علاوہ پاک فوج اور رینجرزکے دستے بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں-سیکورٹی حکام کی جانب سے فیروزپور روڈ کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے -اطلاعات کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے لینے کے فوری بعد دھودیا گیا ہے قانون نافذکرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ شواہد اکھٹے کرنے کے بعد جائے وقوعہ کو دھویا گیاجبکہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے جسم کے درمیانے حصے زیادہ متاثر ہوئے ہیں -قبل ازیں ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے بتایا تھا کہ ارفع کریم ٹاور کے قریب پرانی عمارتوں کو مسمار کیا جارہا تھا، عمارت گرانے کے دوران واقعہ پیش آیا، عمارت گرانے کے دوران چند افراد زخمی ہوئے۔آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے لاہور دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید ہونے والے کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے-آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی ہدایت پر کور کمانڈرلاہور اور دیگر حکام کو امدادی کاروائیوں اور سانحہ کی تحقیقات میں بھرپور حصہ لینے کی ہدایت کی ہے-معلوم ہوا ہے کہ دھماکے کے وقت ارفع کریم ٹاور میں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت اہم اجلاس جاری تھا-دھماکے کے بعد ارفع کریم ٹاور اور ارگردکی دیگر عمارتوں کو فوری طور پر خالی کروالیا گیا-پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں ایک سب انسپکٹر‘ایک اے ایس آئی ‘ہیڈکانسٹیبل اور دیگر پولیس اہلکار شامل تھے-اس افسوسناک سانحہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں دو سگے پولیس کانسٹیبل بھائی بھی شامل تھے-متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں
-
کوشش کریں گےکہ جون کے پہلے ہفتے میں نئی جماعت کے نام کا اعلان کردیں
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا شیڈول سامنے آ گیا
-
افغانستان میں شدید بارشیں اور سیلاب، تین سو سے زائد ہلاکتیں
-
حکومت عوام پر مہنگائی کے مزید بم گرانے کیلئے تیار
-
اسرائیل کو ہتھیار سپلائی کرنے والے ممالک میں امریکا کے علاوہ جرمنی‘اٹلی‘برطانیہ‘کینیڈا اور نیدرلینڈ سمیت کئی دیگر ممالک ہیں. امریکی ادارے کی فہرست
-
ملک کے آئین کو توڑنے والوں کو عوام سے معافی مانگنی چاہئے
-
اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کے حوالے سے امریکا کی بڑی جماعتوں ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز کے درمیان اختلاف رائے
-
وزیراعلی نے7 لاکھ طلبہ طالبات کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کرنے کے پراجیکٹ کی منظوری دےدی
-
یورو وژن مقابلے کا فائنل، موسیقی پر بھی غزہ کی جنگ کے سائے
-
آج بھی وقت ہے ملک کو دولخت کرنے پر قوم سے معافی مانگیں
-
سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ ٹی او آر کے برخلاف قراردیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.