Live Updates

وزیراعلی نے7 لاکھ طلبہ طالبات کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کرنے کے پراجیکٹ کی منظوری دےدی

اسکولوں میں طلبہ کی سکریننگ کرکے نظر اور قوت سماعت چیک کی جائے گی،طلبہ کو چشمے او رہیرنگ ایڈ دی جائیں گی، معروف ادارہ اے ٹی اسکیل 500ملین کی مالی معاونت کریگا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 11 مئی 2024 18:56

وزیراعلی نے7 لاکھ طلبہ طالبات کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کرنے کے پراجیکٹ ..
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی 2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے7لاکھ طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کرنے کے پراجیکٹ کی منظوری دے دی، پنجاب کے سکولوں میں طلبہ کی سکریننگ کر کے نظر اور قوت سماعت چیک کی جائے گی - کمزور قوت بصارت اور قوت سماعت والے طلبہ کو چشمے او رہیرنگ ایڈ دی جائیں گی، پنجاب کے سرکاری اور نجی سکولو ں میں سکریننگ کا عمل جلد شروع کیاجائے گا - معروف ادارہ اے ٹی اسکیل (ATscale) 500ملین کی مالی معاونت کرے گا - وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے معروف ادارے اے ٹی اسکیل (ATscale) کے وفد نے ملاقات کی- سکولوں میں انٹرنیٹ سروسز او ردیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا- سکولوں کے بچوں میں غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا- ہیلتھ نیو ٹریشن ا ور دیگر اقدامات کا جائزہ لیا گیا اورمتعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک کار کی ضرورت پر زور دیا گیا- سکولوں کے اساتذہ کی استعداد کار میں اضافے کے لئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب میں آٹزیم کے شکار بچوں کے لئے پہلا سرکاری سکول لاہور میں قائم کیا جائے گا- عوام کی خدمت کے لئے روایتی طریقے سے ہٹ کر کام کرناچاہتی ہوں -نئے دور میں نئی سوچ سے ہی مثبت تبدیلی ممکن ہے۔

(جاری ہے)

عالمی معیار کے مطابق تعلیم حاصل کرنا، ہر بچہ کا حق ہے۔ طلبہ کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے نجی اشتراک سے پیکٹ ملک پراجیکٹ شرو ع کیا جارہا ہے۔ لاہور میں مفت ایمرجنسی وائی فائی کی سہولت دوبارہ شروع کر دی ہے۔ اے ٹی سکیل وفدنے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی مریم نواز شریف کا عوامی خدمت کا ویژن قابل تعریف ہے-سینیٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، ایم پی اے نوشین عدنان اور دیگر بھی موجود تھے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات