لاہور کے علاقہ فیروز پور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب خودکش حملے کے نتیجہ میں 26 افراد جاں بحق اور 50 سے ز ائدزخمی ہونے کی تصدیق کر دی گئی ، پولیس حکام نے دھماکے کو خود کش قرار دیدیا
زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر
پیر 24 جولائی 2017 19:25
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ اس افسوسناک واقعہ میں تین پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے ۔
صوبائی وزراء نے بتایا کہ دھماکے کے بعد جائے حادثہ سے ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور اس وقت 49 سے زائد زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں حکومت پنجاب کی طرف سے بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بڑا مرحلہ دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت کے بعد ان کے ورثاء کو میتوں کی حوالگی ہے جس کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں جبکہ ہسپتال میں لائے جانیوالے زخمیوں میں ایسے زخمی جن کو آپریشن کی سہولیات درکار ہیں ان کو فوری طور پر آپریشن تھیٹر میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت کے مطابق ان کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے ارفع کریم ٹاور کے قریب ہونیوالے دھماکے کو خودکش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دھماکہ لاہور پولیس اور سویلین پر تھا،انہوں نے بتایا کہ خودکش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہوں نے پولیس کی گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا ،ْ انہوں نے بتایا کہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ دریں اثناء ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر ،ْ ڈی سی لاہور سمیر احمد سید اور سیکرٹری صحت نجم احمد شاہ نے جنرل ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی ۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.