وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس،70ویں یوم آزادی کی تقریبات اورمجوزہ پروگرام کا جائزہ لیاگیا
پاکستان لازوال قربانیوں کے باعث حاصل کیاگیا، برصغیر کے مسلمانوں نے علیحدہ وطن کیلئے تاریخ ساز جدوجہد کی یوم آزادی کی تقریبات میں تحریک پاکستان کے ہیروزکوزبردست طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا جائیگا‘شہبازشریف
پیر 24 جولائی 2017 20:23
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ یوم آزادی کی70ویں سالگرہ ایک عظیم موقع ہے اور اس عظیم موقع پر ہمیں اس بات کا بھی جائزہ لینا ہے کہ 70سال میں ہم نے کیا کھویااور کیا پایا۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبائی ،ڈویژن،ضلع،تحصیل اوریونین کونسل کی سطح پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگاجبکہ تاریخی اوراہم عمارتوں کو لائٹس کے ذریعے روشن کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ تعلیمی اداروں میں خصوصی پروگرامزمنعقد کیے جائیںگے اورسٹی پریڈ کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔گلگت بلتستان،آزاد کشمیر،سندھ خیبرپختونخوااوربلوچستان کے طلبا و طالبات کو یوم آزادی کی تقریبات میں مدعوکیا جائیگا۔وزیراعلیٰ نے مجوزہ پروگرام کا جائزہ لینے کیلئے سب کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کمیٹیاں تمام پروگرامزاور تقریبات کو حتمی شکل دیں گی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ یوم آزادی کی تقریبات کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں ۔سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے 70ویں یوم آزادی کے حوالے سے مجوزہ پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔اجلاس میں صوبائی وزراء رانا مشہود ، حمیدہ وحید الدین،جہانگیر خانزادہ،مختار احمد بھرت،چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اوراعلی حکام نے شرکت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.