ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی پارلیمنٹرینز کی ٹیکس ڈائریکٹری شائع کرینگے ، اسحاق ڈار

ٹیکس کلیکشن کے بڑھنے سے معاشی گروتھ کو حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پائیدار ترقی کے مقاصد بھی حاصل ہونگے، وزیر خزانہ کی ایف بی آر میں میٹنگ کے دوران اظہار خیال

پیر 24 جولائی 2017 22:54

ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی پارلیمنٹرینز کی ٹیکس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی پارلیمنٹرینز کی ٹیکس ڈائریکٹری شائع کرے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے ایف بی آر میں ایک میٹنگ کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ٹیکس کلیکشن کے بڑھنے سے معاشی گروتھ کو حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پائیدار ترقی کے مقاصد بھی حاصل ہونگے بجٹ پر عملدرآمد سے عام عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جاسکتا ہے انہوں نے ایف بی آر کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹرینز کی ٹیکس ڈائریکٹر کی اشاعت کے حوالے سے ایک سمری تیار کریں جو جلد وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی پاکستان دنیا کا چوتھا ملک ہے جو ہر سال ٹیکس ڈائریکٹر جاری کرتا ہے وزیر خزانہ نے کہا کہ ملکی معیشت اوپر اٹھ رہی ہے مگر کچھ لوگوں کے مقاصد کی وجہ سے وہ اسے پروان چڑھتا نہیں دیکھ سکتے انہوں نے کہا کہ حکومت اور عوام مل کر ملک کو ترقی کی راہ پر لے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :