پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ میں 60 سالہ محرومیوں کا ازالہ کر رہی ہے، اسد قیصر
تعلیم ،صحت ،ذرائع آمدورفت بجلی کی ترسیل سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے منظور کر وائے، عمائدین سے گفتگو
بدھ 26 جولائی 2017 20:48
(جاری ہے)
جس سے علاقے میں سڑکوں کا جال بچھایا ،کنڈا ٹوپی روڈ کی تعمیر کروائی گئی ۔
گجو خان میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا گیا ۔وومن یونیورسٹی قائم کی گئی ،اس کے علاوہ کئی پراجیکٹس زیر تعمیر میں ہیں جن میں جدید پارک ،جدید سٹیڈیم کامرس کالج سمیت ایئر فورس کے تعاؤن سے نبی کے مقام پر ایجوکیشن وہیلتھ سٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ ان پراجیکٹس کے اجراء سے ضلع صوابی کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہونے کے ساتھ ساتھ ضلع صوابی میں مثبت انقلاب پر پا ہو گا ۔انہوںنے وفد کے مطالبہ پر بام خٰیل میں جنازگاہ ،گاؤں کی سڑک اور لڑکوں کے سکول میں دو اضافی کمرے تعمیر کرنے کئے لئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے ۔ سپیکر نے اس موقع پر کہا کہ عوام مسائل کی نشاندہی کریں وہ ان مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلائیں گے ۔سپیکرنے کہا کہ عوام کی 60سالوں کی محرومیوں کا زالہ کرتے ہوئے این اے ۔13کیلئے سوئی گیس کی فراہمی کی منظور ی لی۔ انہوںنے کہا کہ یہ کوئی آسان کام نہیں تھا بلکہ تین سال جدوجہد کرنے کے بعد آخرکار پشاور ہائی کورٹ سے کیس جیت کر ضلع صوابی کی عوام کیلئے سوئی گیس کی فراہمی کو ممکن بنایا ۔اب 75کروڑ روپے گیس کی فراہمی کیلئے مختص کر دیئے گئے ہیں ۔محکمہ سوئی گیس جلد ہی گیس کی فراہمی کا کام شروع کر دے گی ۔سپیکر نے وفد کو بتایاکہ علاقہ کے تمام دیہاتوں کی جامع مساجد کو سولر سسٹم سے منسلک کیا جائے گا تاکہ نمازیوں کو متواتربجلی کی ترسیل کی فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے۔انہوںنے کہا کہ علاقہ میں ٹیوب ویلوں کو سولر سسٹم سے منسلک کیا جارہاہے جس کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔سپیکر نے کہا کہ عوام کے بیشتر مسائل حل کرنے میں کامیابی ملی ہے اور امید ہے کہ عوام کے باقی ماندہ مسائل بھی جلد حل ہو جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.