تحریک انصاف فیس بک پارٹی ہے، انجینئر امیر مقام
عمران خان اوران کے ٹولے کی جانب سے عوام کی فلاح وبہبودفیس بک تک محدودہے، گرائونڈپرعملی کام کاعشروعشیربھی نظرنہیںآرہا ہماراکام روزانہ کی بنیادپرعوام کوخوشخبری دینا، عمران خان کام صرف انتشاراورمایوسی پھیلانا ہے، سوئی گیس فراہمی منصوبے کی تقریب سے خطاب
بدھ 26 جولائی 2017 21:14
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہارانہوںنے حلقہ این اے فور کوہ دامان میںایک ارب27کروڑروپے کی لاگت سے سوئی گیس فراہمی منصوبے کاافتتاح کے بعد ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انجینئرامیرمقام نے اہلیان دامان کوہ کوسوئی گیس کے افتتاح پرمبارکباددیتے ہوئے کہاکہ منصوبے کا افتتاح کرکے آج دلی اطمینان ملاہے اور امید کرتاہوںکہ آئندہ انتخابات میںیہاںکے عوام شیرپرمہرلگاکرایک تاریخ رقم کریںگے۔پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنمائوںناصرخان موسیٰ زئی،حاجی صفت اللہ اورامان اللہ سمیت دیگررہنمائوںنے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔سوئی گیس کے منصوبے سے یونین کونسل متنی،ادیزی،شیرکیرہ،اضاخیل اوریونین کونسل میریم زی سمیت دیگرملحقہ علاقے مستفید ہوںگے۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ اپنے ہی حکومت کے اتحادی پرویز خٹک کیخلاف آوازاٹھانے لگے ہیںجومیرٹ کے برعکس کارکردگی کامنہ بولتاثبوت ہے،عمران خان کی حماقتوںسے تحریک انصاف ایک ذیلی جماعت بن گئی ہے،عمران خان کامسئلہ احتساب نہیںہے ورنہ خیبرپختونخوامیںاحتساب کمیشن کے ہاتھ پائوںنہ کاٹتے،شیرپائوکے وزراء کوکرپشن کے الزام پربرطرف کرکے دوبارہ حکومت میںشامل نہ کرتے بلکہ عمران کامقصدصرف وزیراعظم بنناہے خواہ وہ کوئی بھی طریقہ ہو۔انہوں نے کہاکہ عمران خان خیبرپختونخواکے عوام کوچھوڑکرلنکا ڈھانے کی مہم میںلگ گئے ہیں،خیبرپختونخواکے عوام کااستحصال کرنے پرعمران خان قابل مواخذہ ہیں،عمران خان نیازی صرف وزارت عظمیٰ کی تسبیح پڑھ رہے ہیں عوام کے مسائل پرانکے کانوںپر جوں تک نہیںرینگتی۔انہوںنے کہاکہ دھرنے والے اوراقتدارکے توالے ایک دن معاشرے کے قاتل ٹھہریںگے،عمران خان عوام کی فلاح وبہبودکی خاطر نہیںبلکہ اقتدارکی خاطریاجوج ماجوج بن کرمیدان میںاترے ہیں،تحریک انصاف کی حکومت ترقی کے عمل کوڈی ریل کرنے کی مرتکب ہورہی ہے جسکا جواب یہ ٹولہ آئندہ انتخابات میں عوام کودیںگے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کی سیاست اور نیت میںزیادہ فتورنہیںہے،صوبائی حکومت کی بس میںصرف دھرنادیناہے عوام کے مسائل کاحل نہیں،تحریک انصاف نے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے الزام تراشی کی روش اپنائی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.