ْوقار یونس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کرکٹ دو ، تین سال پیچھے چلی گئی ،کامران اکمل
وقار یونس نے کئی کھلاڑیوں کو حالات کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کرنے اور ٹیم میں سیٹل ہونے کا موقع نہیں دیا،وکٹ کیپر بلے باز
جمعرات 27 جولائی 2017 18:03
(جاری ہے)
وکٹ کیپر بلے باز کا مزید کہنا تھا کہ وقار یونس نے کئی کھلاڑیوں کو حالات کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کرنے اور ٹیم میں سیٹل ہونے کا موقع نہیں دیا ،انہیں یاد ہے کہ ایشیا کپ 2014میں عمر اکمل نے افغانستان کیخلاف میچ میں سنچری سکور کی اور اگلے ہی مقابلے میں وہ شاہد آفرید ی کے بعد بلے بازی کرنے میدان میں اترے،وقار بلاشبہ ایک لیجنڈری فاسٹ بالر ہیں تاہم بطور کوچ وہ مکمل طور پر ناکام رہے ہیں ۔
وکٹ کیپر بلے باز کا مزید کہنا تھا کہ وقار یونس کے دور میں پاکستان کی تینوں فارمیٹس میں رینکنگ تنزلی کا شکار رہی،وہ ورلڈ کپ 2015کے بعد 6،7نئے کھلاڑی بنگلہ دیش کے دورے پر لے گئے اور ہمیں تاریخ میں پہلی مرتبہ بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ باب وولمر سمیت دیگر کئی کوچز کے ساتھ کھیل چکے ہیں اور وہ یہ کہ سکتے ہیں کہ وہ کوچز منصوبے بناتے اور ٹیم کو اکٹھا رکھتے تھے تاہم وقار یونس کا تمام تر فوکس صرف اور صرف ٹریننگ پر مرکوز رہا اور انہوں نے کھلاڑیوں کی صلاحیتیں بڑھانے اورکھیل بہتر کرنے پر کوئی کام نہ کیا جس کا سب سے بڑا نقصان ملکی کرکٹ کو ہوا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.