اسفندیار ولی خان کی کرپشن پر فوری طور پر جے آئی ٹی تشکیل دی جائے ، اے این پی نے اپنے دور حکومت میں پولیس کے اسلحہ وجیکٹ خریداری میں بڑے پیمانے پر کرپشن کرکے پولیس و عوام کی زندگیاں خطرے میں ڈالی تھیں
ممبر صوبائی اسمبلی جمعیت علمائے اسلام فضل شکور خان کا مطالبہ
جمعرات 27 جولائی 2017 18:24
(جاری ہے)
انہوںنے واضح کیا کہ گزشتہ دو سال سے صوبائی حکومت کی طرف سے ان کو ایک روپیہ فنڈ فراہم نہیں کیا گیاجس کی وجہ سے وہ بجلی مسائل سمیت عوام کے دیگر چھوٹے موٹے مسائل کے حل کیلئے اپنے اکاونٹ سے پیسے خرچ کررہے ہیں۔
انہوںنے چارسدہ میں ریسکیو 1122کے قیام پر وزیر اعلی خیبر پختونخو اپرویزخٹک کا شکریہ ادا کیااور توقع ظاہر کی کہ وزیر اعلی دیگر وعدوںکو بھی جلد عملی جامہ پہنائینگے ۔انہوںنے صوبائی حکومت سے رواں مالی سال کا فنڈ فوری طور پر ریلز کرنے کامطالبہ کیااور کہا کہ عوام اپنے مسائل اور مشکلات کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر ان سے رابطہ کر رہے ہیں مگر فنڈ نہ ہونے کی وجہ سے وہ بے بس ہے ۔ فضل شکور خان نے پانامہ لیکس اور دیگر کرپشن کے حوالے سے کہا کہ پانامہ لیکس کی طرح اسفندیار ولی خان کے کرپشن پر بھی جے آئی ٹی تشکیل دی جائے کیونکہ اے این پی نے اپنے دور حکومت میں ریکارڈ کرپشن کی ہے اوربد ترین دہشت گردی کے دوران پولیس کے لئے اسلحہ اور جیکٹ کی خریداری میں بڑے پیمانے پر کرپشن کرکے عوام اور پولیس کی زندگیوں کوخطرے میں ڈالا۔انہوںنے بلا امتیاز احتساب کا مطالبہ کیا اور کہا کہ قومی دولت لوٹنے والوں کونہ صرف نااہل قرار دیا جائے بلکہ ان کو جیلوں میں ڈال کر قابل عبرت بنایا جائے ۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.