سپریم کورٹ کا حتمی فیصلہ جو بھی ہو ہم نواز شریف کے ساتھ کھڑے تھے کھڑے رہینگے، نواز شریف ایک شخصیت کا نام نہیں بلکہ ایک عہد کا نام ہے ، سپریم کورٹ سے بھرپور توقع ہے کہ حتمی فیصلہ پاکستان کے حق میں آئیگا
صوبائی ترجمان مسلم لیگ( ن) گلگت بلتستان اشرف صدا اوررکن جی بی کونسل وزیر اخلاق حسین کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 27 جولائی 2017 23:16
(جاری ہے)
ان سازشوں کے خلاف صرف مسلم لیگیوں کو نہیں بلکہ ریاست کے تمام ذمہ دار اداروں اور پوری قوم کو یکجا ہونا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے گزشتہ چار سالوں میں بیمار معیشت اور زخموں سے چورپاکستان میں دہشتگردی و انتہا پسندی کو لگام دیتے ہوئے ملکی معیشت کو بحال کیا ہے۔ سی پیک جیسے عظیم منصوبے کے ذریعے پوری دنیا میں پاکستان کی اہمیت واضح کر دیا ہے۔ میاں نواز شریف کے چار سالہ دور حکومت میں گلگت بلتستان میں نہ صرف امن کا قیام ممکن ہوا بلکہ اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس کے ذریعے گلگت بلتستان تعمیر و ترقی کی نئے دور میں داخل ہونے جا رہا ہے۔ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا ہر نظریاتی رکن اور باشعور عوام میاں محمد نواز شریف کی دلیرانہ و مدبرانہ قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مضبوط وفاق، مستحکم و پرامن پاکستان اور سی پیک جیسے گیم چینجر کیلئے ضمانت تصور کرتا ہے۔ انتشار ی سیاست کی حوصلہ شکنی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ ہمیں یقین ہے کہ سپریم کورٹ میں فیصلہ کسی فرد کے حق میں یا خلاف نہیں بلکہ دنیا کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال اور پاکستان کے خلاف جاری عالمی و بیرونی سازشوں کے تناظر میں پاکستان اور پاکستان کے قوم کے حق میں ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.