قائمہ کمیٹی مواصلات کا ڈاکخانہ جات میں خدمات کے اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد نہ کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار
وزارت مواصلات کو 15 دنوں کے اندر اصلاحات پر عملدرآمد بارے کمیٹی کو تحریری طور پرآگاہ کرنے کہ ہدایت
جمعہ 28 جولائی 2017 16:15
(جاری ہے)
ڈی جی پوسٹل سروسز نے بتایا کہ وزارت خزانہ نے اس سال بھی ضرورت سے کم بجٹ دیا گیا ہے۔ محکمہ کو 17 ارب سے زائد بجٹ کی ضرورت ہے۔ وزارت خزانہ سے 23 ارب روپے کا بجٹ مانگا گیا لیکن پورا بجٹ فراہم نہیں کیا گیا۔
ملک بھر میں موجود 13 ہزار ڈاکخانہ جات کی کئی سال سے مرمت نہیں کی جا سکی۔ موجود وسائل میں پرائیوٹ کمپنیوں کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔ پینشنز سے بڑی آمدن ہوتی ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پینشنز کی سہولیات میں اضافے کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے جارہے۔ سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ پینشنز کو اے ٹی ایم کارڈز نہیں ملے تو سفارشات کا کوئی فائدہ نہیں۔ جس پر ڈی جی پوسٹل سروسز نے بتایا کہ تین حصوں میں ڈاکخانہ جات کی سہولیات میں اضافہ کیا جائے گا۔ بڑے شہروں کے 85 جی پی اوز میں پینشنز کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے اور پنشن کا ریکارڈ مرکزی نظام کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین این ایچ اے نے بتایا کہ نوشکی بائی پاس کا ٹینڈ جلد کر دیا جائے گااور این ایچ اے کے فارغ کیے گئے پراجیکٹ ملازمین میں سے کچھ کنسلٹنٹ نے بحال کر دیئے ہیں اور کچھ کا معاملہ زیر غور ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پراجیکٹ سے برطرف ملازمین کو انسانی ہمدردی پر واپس ملازمت میں رکھ لیا جائے۔ سینیٹر جہانزیب جمال دینی نے کہا کہ مقامی نوجوانوں میں سے میرٹ کے ذریعے کنٹریکٹ بھرتی کر لی جائے۔ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹر میر محمد یوسف بادینی ، جہانزیب جمال دینی ، کامل علی آغا، سیکرٹری وزارت ، چیئرمین این ایچ اے ، ڈی جی پوسٹل سروسز نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.