ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری ،

چین کی قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے سربراہ چینی صدر کی نمائندگی کرینگے

جمعہ 28 جولائی 2017 16:26

ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری ،
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) چین کے صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی کے طورپر چین کے قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے سربراہ ہی لائی فنگ5اگست کو تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے، چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے اس کا اعلان جمعہ کو یہاں کیا ، یہ کہتے ہوئے کہ ہی ایرانی حکومت کی دعوت پر شریک ہوں گے ۔

(جاری ہے)

لو نے کہا کہ چین اور ایران کے دران دوستانہ تعلقات قائم ہیں ، جنوری 2016ء میں صدر شی نے ایران کا سرکاری دورہ کیا جس کے دوران طرفین نے اعلان کیا کہ وہ جامع دفاعی شراکت داری قائم کریں گے۔لو نے کہا کہ چین ایران کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،تعلقات ا ور دوستی مستحکم بنانے اور عملی تعاون کو فروغ دینے کیلئے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :