امریکہ رفاح میں اسرائیل کے زمینی آپریشن کی حمایت نہیں کرے گا، انٹونی بلنکن

اسرائیل نے امریکی وزیر خارجہ سے رفاح میں آپریشن کے منصوبے شیئر کردئیے،غیرملکی میڈیا

جمعرات 2 مئی 2024 14:30

امریکہ رفاح میں اسرائیل کے زمینی آپریشن کی حمایت نہیں کرے گا، انٹونی ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر واضح کردیا ہے امریکہ رفاح میں اسرائیل کے زمینی آپریشن کی حمایت نہیں کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماں کے درمیان ملاقات میں غزہ جنگ بندی اور امداد کی ترسیل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوران ملاقات انٹونی بلنکن نے کہا کہ رفاح میں آپریشن بہت بڑے سانحہ کا باعث بنے گا، حماس کے چیلنج سے نمٹنے کے اور بھی طریقے ہیں۔

ترجمان اسرائیلی حکومت کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکہ پر واضح کردیا ہے کہ رفاح میں آپریشن ضرور ہوگا، ہم مکمل جنگ بندی والے معاہدے کو قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے امریکی وزیر خارجہ سے رفاح میں آپریشن کے منصوبے شیئر کردیے ہیں۔