امریکا میں شرح سود 23 سال کی بلند ترین سطح پر برقرار

امریکا میں مہنگائی کی شرح 3.48 فیصد ہے،غیرملکی میڈیا رپورٹ

جمعرات 2 مئی 2024 14:30

امریکا میں شرح سود 23 سال کی بلند ترین سطح پر برقرار
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) امریکا میں شرح سود 23 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، امریکہ کے فیڈرل ریزرو بینک کے چئیرمین جیروم پاول کا کہنا ہے کہ شرح سود 5.25 سے 5.50 کے درمیان رہے گی۔

(جاری ہے)

فیڈرل فنڈز کی شرح میں آخری مکرتبہ اضافہ جولائی 2023 میں کیا تھا اور تب سے ہی یہ اسی سطح پر ہے، آخری مرتبہ کئے گئے اس اضافے نے شرح کو دو دہائیوں سے زائد کے عرصے میں بلند ترین سطح پر پہنچا دیا تھا۔

شرح سود میں اضافے کے بعد جاری بیان میں جیروم پاول نے کہا کہ مہنگائی کے باعث شرح سود میں کمی نہیں ہوسکتی، مہنگائی کی شرح مقررہ ہدف دو فیصد سے ابھی زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی اب بھی بہت زیادہ ہے، اسے نیچے لانے میں مزید پیش رفت یقینی نہیں ہے اور آگے کا راستہ غیر یقینی ہے۔انہوں نے بتایا کہ امریکا میں مہنگائی کی شرح 3.48 فیصد ہے۔

متعلقہ عنوان :