ہائیر سکینڈری سکول سرٹیفکیٹ کے رزلٹ کارڈز موصول نہ ہونے کی صورت میں امیدوار 11 اگست کے بعد بورڈ آفس سے رابطہ کریں، وفاقی تعلیمی بورڈ

پیر 31 جولائی 2017 17:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2017ء) وفاقی تعلیمی بورڈ نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہائیر سکینڈری سکول سرٹیفکیٹ (ایچ ایس ایس سی) کے سالانہ امتحانات 2017ء کے رزلٹ کارڈز نہ ملنے کی صورت میں 11 اگست کے بعد بورڈ آفس سے رابطہ قائم کریں۔

(جاری ہے)

وفاقی تعلیمی بورڈ کے مطابق جن امیدواروں کے نتائج لیٹ کئے گئے ہیں ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ریکوائرمنٹ پوری کرکے نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔