فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے سال 2017 کے پہلے چھ ماہ کے نتائج کا اعلان کردیا

پیر 31 جولائی 2017 20:43

فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے سال 2017 کے پہلے چھ ماہ کے نتائج کا اعلان کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2017ء) فوجی فرٹیلائزرکمپنی نے سال 2017ئ کے پہلے چھ ماہ کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ کمپنی نے ششماہی کے دوران 1281ہزار ٹن کی نئی یوریا پیداوار کا سنگ میل طے کیا۔

(جاری ہے)

فوجی فرٹیلائزرکمپنی نے اس مدت کے دوران 1,100ہزار ٹن کی سونا یوریا کی فروخت کی۔ آمدن کاتناسب تقریباً 1.048بلین روپے رہا۔خالص ا?مدنی 3.187بلین روپے تھی ، جو کہ فی کس تقسیم کے حساب سے پہلے چھ ماہ میں 3روپے رہی۔ فوجی فرٹیلائزرکمپنی نے دوسری ششماہی کے لیے ایک روپے فی شیئر کا اعلان بھی کیا۔اسی طرح مجموعی طورپرنصف سال کے لیی2.50روپے فی شئیرکا اعلان کیاگیا۔ ۔

متعلقہ عنوان :