بلاول بھوٹو زرداری کاسنٹرل پنجاب میں مسلم لیگ (ن )اور پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کے لیے خود میدان میں اترنے کا فیصلہ

بدھ 2 اگست 2017 22:50

بلاول بھوٹو زرداری کاسنٹرل پنجاب میں مسلم لیگ (ن )اور پی ٹی آئی کو ٹف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2017ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھوٹو زرداری نے سنٹرل پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کے لیے خود میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔وہ 12 اگست کو فیصل آباد کا دورہ کریں گی.وہ اس موقع پر فیصل آباد ڈویژن کے ورکرز کنونش سے بھی خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زردای نے کہا کہ وسطی پنجاب پیپلز پارٹی کا گڑھ رہا ہے لیکن گزشتہ الیکشن میں دھاندلی اور دھونس کے ذریے ہمارے امیدواروں کو ہروایا گیا۔

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب 2018 کے الیکشن میں بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی فیصل آباد آمد پر ورکرز کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان 4 اگست کو فیصل آباد میں ڈویژن کے تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری کی مصروفیات اور کنونشن کے انعقاد کے بارے میں فیصلے کیے جائیں گے۔