عدم برداشت کے رویہ کے خاتمہ کیلئے علما ء کرام اپنا کردار ادا کریں، گورنر سندھ محمد زبیر
جمعرات 3 اگست 2017 22:47
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ رہبر انسانیت ہیں جن کے پیغام کو عام کرنے کی آج بہت ضرورت ہے ، حضور اکرم ﷺ کی ساری زندگی مکمل ضابطہ حیات ہے ہمیں ان سے سیکھنا چاہئے ،نبی آخر الزماں ﷺ نے کبھی انسانیت کی تذلیل نہیں کی لیکن ہمارے معاشرہ میں ان کے پیغام کے برعکس اقدامات انتہائی افسوسناک ہیں ، دعوت اسلامی پیارے نبی ﷺ کے پیغام کو عام کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ بھی کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ دعوت و تبلیغ سے لوگوں کو اصل دین کی سمجھ میں بڑی مدد ملتی ہے، صحابہ کرام ؓ نے بھی ہمیشہ دعوت و تبلیغ سے اسلام کے پیغام کو عام اور اپنے حسن و کردار سے واضح کیا یہی وجہ ہے کہ اس وقت لوگ جوق درجوق اسلام میں داخل ہورہے تھے لیکن آج مخصوص ذہنیت کے حامل افراد انتشار ، جنگ و دجل اور معصوم افراد کے خون سے اسلام کی تعلیمات کو مسنح کرنے کی ناکام کوششوں میں ہیں، حکومت علما ء کرام کے تعاون سے ان دہشت گردوں کو ان کے نظریات سمیت ختم کرکے رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ایک پر امن مذہب ہے جس نے انسانیت کی تعلیم دی ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں معاشرتی ، معاشی ، اقتصادی ، سماجی اور خوشحالی کا واضح درس ہے جن کو اپنا کر معاشرہ کو خوشحال بنایا جا سکتا ہے ، دعوت اسلامی ایک پر امن معاشرہ کی تشکیل میں زبردست کام کررہی ہے ۔ ملاقات میں وفد کے سربراہ یوسف سلیم عطاری نے گورنر سندھ کو دعوت اسلامی کی دعوت و تبلیغ سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعلیمات سے معاشرہ کو درست سمت پر گامزن کیا جا سکتا ہے ، حضور اکرم ﷺ کی حیات مبارکہ سے ہمیں بہتر مستقبل تلاش کرنے کی ضرورت ہے ، نبی آخری الزماں ﷺ نے اسلامی ریاست کے قیام میں کامیاب معاشرہ کی تشکیل کا واضح درس دیا ہے مدنی دور سے بھی ہمیں بہت کچھ سیکھنا چاہئے ۔ انہوں نے گورنر سندھ کو فیضان مدینہ کے دورہ کی دعوت بھی دی ۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے کے بعد موبائل فون کمپنیوں نے بھی ایف بی آر کے حکم نامے کو مسترد کردیا
-
بلوچستان میں نے 11 ناراض اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیاگیا
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کی کوئٹہ میں ملاقات
-
عدالتی معاملات میں مداخلت ‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خطوط پر ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.