لاہور: مضر صحت گوشت کی ایک بڑی کھیپ قبضے میں لیکر ایک شخص کو گرفتار کرلیا

جمعرات 3 اگست 2017 23:34

لاہور: مضر صحت گوشت کی ایک بڑی کھیپ قبضے میں لیکر ایک شخص کو گرفتار کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2017ء) تھانہ کاہنہ پولیس نے مضر صحت گوشت کی ایک بڑی کھیپ قبضے میں لیکر ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے بتایاگیا ہے کہ گرفتار کئے جانے والا شخص بارہ من مضر صحت گوشت اپنی گاڑی میں لاد کر فروخت کرنے کیلئے لاہو ر لا رہا تھا ملتان روڈ کے پولیس ناکے پر جب اس گاڑی کو روکا گیا تو اس میں گوشت کی بڑی تعداد پائی گئی جس پر پولیس اہلکاروں نے ویٹرنری ڈاکٹرکی خدمات حاصل کرکے گوشت کی کوالٹی کے حوالے تصدیق کی تو ڈاکٹرنے گوشت کو مضر صحت قرار دیدیاپولیس نے وین ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔