ملائشین ارب پتی بزنس مین کی بیٹی نے محبت کیلئے کروڑوں ڈالر کی جائیداد ٹھکرادی

جمعہ 4 اگست 2017 22:10

ملائشین ارب پتی بزنس مین کی بیٹی نے محبت کیلئے کروڑوں ڈالر کی جائیداد ..
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2017ء) ملائیشین ارب پتی بزنس مین کی بیٹی نے اپنی محبت پانے کے لیے باپ کی کروڑوں ڈالر کی جائیداد ٹھکرادی۔ ملائیشین خاتون نے محبت کی خاطر باپ کی کروڑوں کی جائیداد کو ٹھکراکر فلمی کہانیوں کو حقیقت کا روپ دے دیا۔ملائیشیا کے بزنس مین تان سری خو کی بیٹی انجلینا فرانسس نے محبت کی خاطر والد کی کروڑوں ڈالر کی جائیداد کو ٹھکرادیا اور شادی کرلی، 2008 میں 34سالہ انجلینا فرانسس کی آکسفورڈ یونی ورسٹی میں کریبئین کے رہائشی سائنسدان جدیدہ فرانسس سے ملاقات ہوئی جس کے بعد خاتون کو فرانسس سے محبت ہوگئی، انجلینا نے جب اپنے والد تان سری کو اس بارے میں بتایا تو انہوں نے ایک معمولی ا آدمیسے شادی کرنے سے انکار کردیا تاہم اپنی مرضی سے شادی کی صورت میں انجلینا کو باپ کی جائیداد سے ہاتھ دھونا پڑتا۔

(جاری ہے)

والد کی جانب سے سختی سے انکار کے بعد انجلینا فرانسس نے اپنی محبت کو پانے کا فیصلہ کیا اور باپ کی کروڑوں کی جائیداد کو چھوڑ کر فرانسس سے شادی کرلی۔ایک انٹرویو میں انجلینا کا کہنا تھا کہ ان کے والد کا فیصلہ غلط تھا تاہم میں بہت خوش قسمت ہوں، اگر آپ کے پاس پیسہ ہو تو زندگی بہت آسان ہو جاتی ہے لیکن پیسے کے بہت سے نقصانات بھی ہیں تاہم والد کی دولت چھوڑنے سے پہلے میں نے یہ سب نہیں سوچا اور یہ میرے لیے بہت آسان کام تھا۔۔

متعلقہ عنوان :