نواز شریف کی لاہور آمد ، پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی

جمعہ 4 اگست 2017 23:29

نواز شریف کی لاہور آمد ، پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2017ء) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی اتوار کے روز لاہور آمد کے باعث پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی اتوار کے بروز لاہور آمد پر سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا ہے جس کے باعث تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ پلان کے مطابق سکیورٹی پر 4 ہزار اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔