Live Updates

عمران خان کا عائشہ گلالئی کے الزامات پروزیراعظم کی اعلان کردہ کمیٹی کا خیرمقدم

آدھا پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہے مگروزیراعظم کے نزدیک یہ معاملہ زیادہ اہم ہے، عائشہ گلالئی گورنرکے پی کے اورامیرمقام سے رابطے میں تھی،(ن)لیگ اوردیگرجماعتیں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرناچاہتی ہیں،امید ہے الزامات کاماہرین کے ذریعے فرانزک آڈٹ کرایاجائیگا،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کا انٹرویو

جمعہ 4 اگست 2017 23:40

عمران خان کا عائشہ گلالئی کے الزامات پروزیراعظم کی اعلان کردہ کمیٹی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عائشہ گلالئی کے الزامات پروزیراعظم کی اعلان کردہ کمیٹی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آدھا پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہے مگروزیراعظم کے نزدیک یہ معاملہ زیادہ اہم ہے، عائشہ گلالئی گورنرکے پی کے اورامیرمقام سے رابطے میں تھی،(ن)لیگ اوردیگرجماعتیں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرناچاہتی ہیں،امید ہے الزامات کاماہرین کے ذریعے فرانزک آڈٹ کرایاجائیگا۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو نجی ٹی وی کوانٹرویو دے رہے تھے ۔عمران خان نے کہا کہسپریم کورٹ میں میرے اورمیری جماعت کیخلاف کیسزناکام ہوگئے،ن(لیگ) اوردیگرجماعتیں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرناچاہتی ہیں،الزامات کاماہرین کے ذریعے فرانزک آڈٹ کرایاجائیگا۔انہوں نے کہا کہ گلالئی،گورنرکے پی اورامیرمقام سے رابطے میں تھی، ان تینوں اورعائشہ کے والدکے موبائل کابھی فرانزک آڈٹ ہوناچاہیئے۔عمران خان نے کہا کہ کرپشن کیخلاف جنگ نہیں رکے گی،کرپٹ لوگوں کوبے نقاب کرنے کامیراعزم جاری ر ہے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات