لاہور ضمنی انتخابات میں ضروری نہیں کوئی شر یف خاندان سے ہی امیدوار ہو ’سید زعیم حسین قادری

میاں نواز شریف لوگوں کے دلوں کی دھڑکن ہے لوگ انہی کی پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیں گے‘گفتگو

اتوار 6 اگست 2017 23:40

لاہور ضمنی انتخابات میں ضروری نہیں کوئی شر یف خاندان سے ہی امیدوار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اگست2017ء) صوبائی وزیر سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ لوگوں نے ووٹ میاں نواز شریف کی ذات کو دینا ہے اس لیے ضمنی انتخابات میں کوئی بھی نام یا چہرہ سامنے لے آئیں وہ ہی جیتے گا‘ 12 تاریخ، کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کے آخری دن تک پارٹی کی جانب سے امیدوار کا اعلان ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ میاں نواز شریف لوگوں کے دلوں کی دھڑکن ہے لوگ انہی کی پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیں گے لو گوں نے ووٹ میاں نواز شریف کی ذات کو دینا ہے اس لیے کوئی بھی نام یا چہرہ سامنے لے آئیں وہ ہی جیتے گا۔ شہباز شریف کی نامزمزدگی کے امکان پر ان کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ امیدوار شریف خاندان سے ہی ہو۔