سری لنکن ایئر لائن جلد لاہور سے کولمبو براہ راست پروازیں شروع کر ے گی ،
پاکستان اور سری لنکا کے مابین تعلیمی میدان میں وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستانیوں کویوم آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں ،سری لنکن ہائی کمشنر کے نمائندہ سمن رتنائیکے
پیر 7 اگست 2017 18:31
(جاری ہے)
اس موقع پر پوسٹرز کی نمائش کا افتتاح سمن رتنائیکے اور وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کیا جس میں پاکستان اور سری لنکا کے معروضی حالات کو فوکس کیا گیا تھا۔سمن رتنائیکے نے کہا کہ پاکستان کی آزادی کا جشن ہمارے لئے بھی باعث مسرت ہے، پاکستان میںرہتے ہوئے ہمیں بھرپور پیار اور تعاون میسر ہے، سری لنکن حکومت اور عوام کی جانب سے میںپاکستانیوں کویوم آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں ۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ایرانی کلچر سنٹر رضائی فرد نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور ایران مشترکہ ادبی و ثقافتی ورثے کے حامل ہیں۔ فردوسی اورشیخ سعدی اگر پاکستان میں مقبول ہیں تو علامہ محمد اقبال کے اشعارایرانیوں کو ازبر ہیں۔ہمسایہ ممالک اور پاکستان میں شعبہ تعلیم میں تعاون و اشتراک کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ پاکستان کی طرح ایران میں بھی خواتین تعلیم و تحقیق میں نمایاں ہیں ۔پاکستان میں خواتین کا ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کردار قابل تحسین ہے۔وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ تمام مذاہب امن ہی کا پیغام دیتے ہیں ۔ جب منزل ایک ہو یعنی انسانیت کی فلاح تو پھر راستے جداہونے سے فرق نہیں پڑتا۔ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ٹیکنالوجی اور سائنس مضامین کے ساتھ ساتھ زبان و ادب کی ترویج پر بھی بھرپور توجہ دی جارہی ہے اس کیلئے یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئجز اینڈ کلچر قائم کیا گیا ہے ۔ہمسایہ ممالک سے تعلیمی شعبے میں ہمارا بھرپور تعاون جاری رہے گا۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.