اینگرو کا پورٹ قاسم پر دوسرا ایل این جی ٹرمینل بنانے کا فیصلہ
پیر 7 اگست 2017 20:20
(جاری ہے)
جہانگیر پراچہ نے بتایاکہ مارچ 2015 سے آپریشنل ہونے والے اس ٹرمینل پر اب تک ایل این جی کے 100 جہاز آچکے ہیں اور گیس کی قلت سے دوچار صنعتوں کو گیس کی مسلسل فراہمی کی جارہی ہے۔
انھوں نے بتایاکہ اینگرو ایل این جی ٹرمینل سے اب تک 6.1ملین ٹن ایل این جی گیس ری گیسفیکیشن کے بعد گیس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے سسٹم سے سی این جی اسٹیشنوں، پارو کمپنیوں اور فرٹیلائزر کمپنیوں کو گیس کی فراہم کی جارہی ہے اور اس ٹرمینل کے مارچ 2015میں افتتاح کے بعد بلاتعطل گیس کی فراہمی کی جارہی ہے۔اینگرو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بتایاکہ ایل این جی کی فراہمی سے اب تک قومی خزانہ کو ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کی بچت ہوچکی ہے۔ جہانگیر پراچہ نے مزید بتایاکہ اینگرو ایل این جی ٹرمینل کی کامیابی کے بعد اب خطے کے دیگر ممالک بھی فلوٹنگ ایل این جی ٹرمینل لگارہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں سی ای او اینگرو ٹرمینل نے بتایاکہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن نے کمپنی کے 20فیصد حصص بھی خرید لیے ہیں جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ایل این جی ٹرمینل نہ صرف بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے کلین انرجی کے فروغ میں مدد گار ہوگا بلکہ یہ منصوبہ مستقبل میں مالی طورپر مضبوط ہے۔ اس منصوبے سے اینگرو ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ دنیا میں سب سے کم ٹالنگ فیس 0.48 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو وصول کررہی ہے۔مستقبل کے بارے میں نئے ایل این جی ٹرمینل کے بارے میں جہانگیر پراچہ نے مزید بتایاکہ اس ٹرمینل کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی پر کام شروع کردیا گیا ہے اور ان تینوں ٹرمینلز ای ای ٹی ایل، پی جی پی ایل اور شیل، اینگرو، فاطمہ کے آپریشنل ہونے سے ملک میں گیس کے کل کھپت کے 6 ارب مکعب فٹ گیس یومیہ میں سی3ارب مکعب فٹ گیس یومیہ فراہم کی جائے گی اور ملک میں سردیوں میں گیس کی قلت پرقابو پایا جاسکے گا۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.