اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اسلام آباد سے لاہور جانے کیلئے ریلی کو روکنے کے لئے دائر درخواستیں خارج کر دیں

بدھ 9 اگست 2017 19:38

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اسلام آباد سے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اسلام آباد سے لاہور جانے کیلئے نکالی گئی ریلی کو روکنے کے لئے دائر درخواستیں ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کر دی ہیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو عدالت عالیہ کے جسٹس محمد عامر فاروق نے پہلے سے محفوظ فیصلے کو سناتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکن وحید کمال اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواستیں ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کر دیں ۔

متعلقہ عنوان :