میکسیکو فٹبال ٹیم کے کپتان رافامرکیوزپر پر منشیات سمگلنگ میں ملوث تنظیم کیلئے کام کرنے کا الزام

جمعرات 10 اگست 2017 20:50

میکسیکو فٹبال ٹیم کے کپتان رافامرکیوزپر پر منشیات سمگلنگ میں ملوث ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2017ء) امریکی محکمہ خزانہ نے میکسیکوکی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان رافامرکیوزپرایک بڑی منشیات سمگلنگ میں ملوث تنظیم کیلئے فرنٹ پرسن کے طورپرکام کرنے کاالزام عائدکیاہے ۔

(جاری ہے)

مرکیوزان اکیس افراداور42اداروں میں شامل ہیں جنہیں امریکی محکمہ خزانہ نے راؤل فلوریزہرنینڈزکے زیرکنٹرول منشیات سمگلنگ گروہ سے تعلق پرپابندیوں کی فہرست میں شامل کیاگیاہے ۔محکمہ خزانہ کاکہناہے کہ مرکیوزکے فلوریزکے ساتھ دیرینہ تعلقات رہے ہیں اوروہ اس کافرنٹ مین رہ چکاہے ،اوران کے منشیات سمگلرگروہ کے طورپراثاثے رکھتاہے۔۔

متعلقہ عنوان :