سینٹ نے سینیٹ 2012ء کے قاعدہ 166 میں مجوزہ ترامیم اور نیا قاعدہ 268 (الف) شامل کرنے کی تحریک کی منظوری دیدی
ایوان کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ ہونے ،اس حوالے سے عملدرآمد کیلئے طریقہ کار تجویز کرنے سے متعلق خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی منظوری
جمعرات 10 اگست 2017 21:23
(جاری ہے)
اجلاس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے رپورٹ ایوان میں پیش کی۔سینیٹ میں بلوچستان میں مقامی انجینئروں کے حوالے سے قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔
سینٹ میں قائمہ کمیٹی کے رکن سینیٹر سیف الله مگسی نے رپورٹ ایوان میں پیش کی۔اجلاس میں سینیٹ میں پارلیمانی کمیٹی برائے اصلاحات کی رپورٹ پیش کر دی گئی ،ْوفاقی وزیر خزانہ و چیئرمین پارلیمانی کمیٹی نے رپورٹ ایوان میں پیش کی۔اجلاس کے دور ان فیصلوں پر عمل درآمد نہ ہونے اور اس حوالے سے عمل درآمد کے لئے طریقہ کار تجویز کرنے سے متعلق خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی اس سلسلے میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے تحریک پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان چیئرمین سینیٹ کو اختیار دے کہ قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کی جائے جس میں سینیٹر جاوید عباسی، مشاہد حسین سید، طاہر حسین مشہدی، مظفر حسین شاہ، ہدایت الله، تاج حیدر اور سلیم مانڈوی والا شامل ہوں تاکہ ایوان کے فیصلوں پر عمل درآمد کے مسائل جن میں متعلقہ وزارتیں عدم عمل درآمد کی وجوہات پیش کرنے میں ناکام ہو جاتی ہیں، کا جائزہ لیں اور عدم عمل درآمد کے کیسوں سے نمٹنے کے لئے طریقہ کار تجویز کرے۔ ایوان نے تحریک کی منظوری دے دی۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.