پنجاب میں ای ایگریکلچر کریڈٹ سکیم کے تحت پہلے مرحلے میں چھوٹے بڑے کسانوں کو 75ہزار سمارٹ فونز دینے کا فیصلہ
استعمال کی بنیادی اپلیکیشنز پہلے سے موجود ہوں گی،سمارٹ فونز کی مدد سے قرضوں کی آن لائن سسٹم کے تحت وصولی و ادائیگی اور فصلوں کی دیکھ بھال،کیڑے مار ادویات، موسمی اثرات سے تحفظ اور پیداوار میں اضافے جیسی ضروری معلومات تک رسائی کو ممکن بنایا جائیگا ‘ عائشہ غوث پاشا
جمعہ 11 اگست 2017 16:00
(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کی معیشت کا بیشتر انحصار زراعت پر ہے یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت مقامی پیداوار میں اضافے اور کسان کے اطمینان کے لیے ہر ممکن قدم اُٹھانے کے لیے تیار ہے۔اجلاس میں ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے پلاننگ اینڈ ایویلیوایشن سیل کے چیف محمود اختر رانا،ممبر پنجاب ایگریکلچر کمیشن ،نیشنل رورل سپورٹ پروگرام ، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ،نیشنل بینک آف پاکستان، زرعی ترقیاتی بینک، تعمیر بینک، این آرایس پی بینک، اخوت، سٹیٹ بینک اور بینک آف پنجاب کے نمائندگان شریک تھے ۔
ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے پالیسی ایڈوائزر عرفان رزاق نے ای ایگریکلچر کریڈٹ سکیم پر پیش رفت سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سکیم کے تحت چھوٹے کسانوں کو جو قرض فراہم کیے جا رہے ہیں ان کی ریکوری کی شرح تقریباً سو فیصد ہے اس ضمن میں اخوّت فائونڈیشن اور این آر ایس پی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ عرفان رزاق نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ کسانوں کو سمارٹ فونز کی فراہمی کے لیے ٹیلی نار کمیونیکیشن کی خدمات حاصل کی گئی ہیں شرائط اور لائحہ عمل کی منظوری کے بعدجلد اس سکیم کا آغاز کر دیا جائے گا۔صوبائی وزیر نے محکمہ زراعت کو ہدایت کی کے وہ دیہی علاقوں میں سروے کے ذریعے بلاسود قرضوں کے حصول کے حوالے سے کسانوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیں اورتکنیکی خرابیوں کو دور کر کے رجسٹریشن کے عمل کوموثر بنائیں ۔ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے پارٹنر بینکوں کو بھی ہدایت کی کے وہ کسانوں کو رقم کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ ان کا اداروں پر اعتماد بڑھے اور وہ بے فکری کے ساتھ پیداوار میں اضافے پر توجہ مرکوز کر سکیں۔ چیف پلاننگ آفیسر محمود اختررانا نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ محکمہ قرضوں کی فراہمی کے لیے مزید بینکوں کی خدمات حاصل کرنے پر بھی غور کر رہا ہے تا کہ کسانوں کی بینکوں تک رسائی کو آسان تر بنایا جا سکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
اصل میں پی ٹی آئی کے مذاکرات کا نام این آراو لینا ہے
-
پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کی کوشش کی گئی تھی لیکن کوئی رسپانس نہیں آیا
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نوازشریف ، شہبازشریف ،بلاول سے کہتا ہوں اقتدار چھوڑو، آؤ ! اکٹھے عوام میں جاتے ہیں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.