بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے قریب سیلفی لیتے ہوئے دو لڑکے آبشار میں گر نے سے ہلاک

جمعہ 11 اگست 2017 16:36

بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے قریب سیلفی لیتے ہوئے دو لڑکے آبشار میں گر ..
رانچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے قریب سیلفی لیتے ہوئے دو لڑکے آبشار میں گر نے سے ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو بھارتی میڈیا نے پولیس کے حوالہ سے بتایا کہ دو لڑکے اور ایک لڑکی رانچی سے 40 کلومیٹر دور سیلفی بنار ہے تھے کہ اسی دوران عدم توازن کے باعث تینوں آبشار میں جاگرے تاہم مقامی لوگوں نے لڑکی کو زندہ بچالیا جبکہ دونوں لڑکے پانی کی لہروں کی نذر ہو گئے ۔ مقامی پولیس کے مطابق دونوں لڑکوں کی لاشیں نکال لی گئیں اوران لاشوں کی دییان اور سمیر کے ناموں سے شناخت ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :