کامرس نیوز*

ملکی نظام صنعتی ترقی اور ویلیو ایڈیشن کی ضد اور سرمایہ کاری کے مخالف ہیں ، شاہد رشید بٹ ترمیم کے بغیر صنعتی شعبہ ترقی نہیں کر سکتا ،نہ ہی بیروزگاری کم ہو سکتی، بیان

ہفتہ 12 اگست 2017 16:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2017ء)اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ ملکی نظام اور مختلف فرسودہ قوانین صنعتی ترقی اور ویلیو ایڈیشن کی ضد اور سرمایہ کاری کے مخالف ہیں جن میں ترمیم کئے بغیر صنعتی شعبہ ترقی نہیں کر سکتا اور نہ ہی ملک سے بیروزگاری کم ہو سکتی ہے۔قوانین اور ضابطے تجارت کو صنعت پر بہت زیادہ ترجیح دیتے ہیں جسکی وجہ سے صنعتی شعبہ ترقی نہیں کر پارہااور اسی وجہ سے برامدات بیس ارب ڈالر سے کم اور درامدات پچاس ارب دالر سے زیادہ ہیں ۔

شاہد رشید بٹ نے کہا کہ اگر موکودہ قوانین کو نہ بدلا گیا تو ملک صنعتوں کا قبرستان بن جائے گا جہاں ہر چیز درامد ہو رہی ہو گی۔موجودہ قوانین کی وجہ سے صنعت کے بجائے تجارت کے رجحان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

کارخانہ دار اندسٹری کو تالا لگا کر ٹریڈنگ کرنے میں ہی اپنی عافیت سمجھتے ہیں۔ بڑھتی ہوئی کاروباری لاگت کے نتیجہ میں مسابقت کی صلاحیت میں مسلسل کمی سے برامدی شعبہ متاثر ہورہا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ فرسودہ قوانین اورجابرانہ ٹیکس سسٹم کی وجہ سے سرمایہ کارپراپرٹی اور قیاسی تجارت جیسے بے منفعت شعبوں میں سرمایہ لگا رہے ہیں ۔ادھر ٹیکس دینے والے اور لینے والوں میں اعتماد کا فقدان ہے اس لئے کاروباری برادری کی بڑی تعداد ٹیکس ادائیگی پر عدم ادائیگی کو ترجیح دیتی ہے۔ٹیکس کا نظام سہل اور قابل عمل ہو گا تو ٹیکس گزاروں کا رویہ بدل جائے گا۔ موجودہ قوانین اورٹیکس سسٹم عوام کے بجائے اشرافیہ کے مفادات پورے کر رہا ہے اسلئے اسے بہتر بنانا مشکل ہے مگر اسکے بغیر ملک و قوم کا کوئی مستقبل بھی نہیں ہے۔