کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے قریب دھماکہ

دھماکے کے باعث 17 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ اگست 21:36

کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے قریب دھماکہ
کوئٹہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اگست 2017ء) کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے پشین اسٹاپ پر دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکہ بلوچستان اسمبلی کی عمارت کے قریب ہوا ہے۔ دھماکے کے باعث کئی گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں جبکہ 17 افراد کے جاں بحق ہونے اور 30 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دھماکے کے باعث مزید ہلاکتوں کے خدشے کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔ دھماکے کی جائے وقعہ کے قریب بلوچستان اسمبلی سمیت کئی اہم عمارتیں واقع ہیں۔ دھماکے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ دھماکے کی جگہ کو ایف سی اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دھماکے کی نوعیت اتنی شدید تھی کہ اس کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ بھی گئے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments