معروف اینکر وجاہت ایس خان کا داتا دربار کے خلاف توہین آمیز الفاظ کا استعمال ، سینئر اینکر کے سخت برہم ہو نے پر معافی مانگ لی

ہفتہ 12 اگست 2017 23:10

معروف اینکر وجاہت ایس خان کا داتا دربار کے خلاف توہین آمیز الفاظ کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) معروف تجزیہ کار اور اینکر وجاہت سعید خان نے داتا دربار کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کر ڈالے ، سینئر اینکر مجیب الرحمان شامی کے سخت برہم ہو نے پر معافی مانگ لی ۔ ہفتہ کومعروف تجزیہ کار اور اینکر وجاہت سعید خان ایک نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی اوردانا دربار حاضری کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے داتا دربار کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کر ڈالے جس پر ان کے ساتھ پروگرام میں شریک سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور وجاہت سعید خان کو داتا دربار کے حوالے سے استعمال کیے گئے نازیبا الفاظ واپس لینے پر مجبور کر دیا اس پر نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں طویل بریک کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار وجاہت سعید خان نے نواز شریف کے ریلی کے حوالے سے تبصرہ کیا اور داتا دربار حاضری کے حوالے سے بھی بات کی اور توہین آمیز الفاظ استعمال کئے ۔ تجزیہ کاروں کے درمیان جھگڑے کے بعد پروگرام میں طویل بریک کر دی گئی اور پروگرام دوبارہ شروع ہوا تو وجاہت سعید خان نے اپنی طرف سے نازیبا الفاظ کی ادائیگی پر معافی مانگی ۔

جس کے بعد سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے لاہور کی تاریخ کے حوالے سے بتایا کہ حضرت علی بن عثمان ہجویری داتا گنج بخش کے آنے سے قبل لاہور شہر کچھ نہیں تھا ان کے آنے کے بعد لوگ مسلمان ہوئے اور شہر زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ۔ زیادہ قبائل حضرت داتا گنج بخش کے ہاتھوں ہی مسلمان ہوئے ۔ داتا دربار لاہور اور پاکستان کا قلب ہے ۔ …

متعلقہ عنوان :