گلوکارہ عالیہ بلوچ پرشوہرکاتشدد، گہرے زخم آئے،کاروائی کیلئے پولیس کودرخواست دے دی

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرا اتوار اگست 16:16

گلوکارہ عالیہ بلوچ پرشوہرکاتشدد، گہرے زخم آئے،کاروائی کیلئے پولیس ..
رحیم یارخان(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اگست 2017ء ) :رحیم یارخان میں گلوکارہ عالیہ بلوچ کوشوہرنے مبینہ تشدد کانشانہ بناڈالا،شوہرکے مبینہ تشددسے عالیہ کے جسم پرگہرے زخم آئے اور آنکھیں سوج گئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق گلوکارہ عالیہ کاکہناہے کہ اس کاشوہرانہیں گمراہ کرکے غلط دھندہ کرنے کیلئے اکساتاہے۔

انہوں نے بتایاکہ انہوں نے اپنے شوہرسے علیحدگی اختیارکرلی ہے۔

تاہم شوہرنے بلااجازت میرے گھرمیں داخل ہوکرمجھے بہیمانہ تشدد کانشانہ بنایا۔اہل علاقہ نے میری جان بخشی کروائی۔انہوں نے کہاکہ اب میں اپنے شوہرکے ساتھ نہیں رہناچاہتی۔تاہم عالیہ نے شوہرکیخلاف قانونی کاروائی کیلئے پولیس کودرخواست دے دی ہے۔۔پولیس کاکہناہے کہ میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد گلوکارہ عالیہ بلوچ کے شوہرکیخلاف مقدمہ درج کرلیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments