اب پاکستان کے ایجنڈے کا آئٹم نمبرون ووٹ کا تقدس کروانا ہوگا، محمد نوازشریف

عوام کوسستا اور فوری انصاف فراہم کرنے کیلئے قانون میں ترامیم بھی کریں گے،داداے کے زمانے کے کیسزپوتا بھگت رہا ہے،لوگوں کوگھربنا کردیں گے،70سالوں جاری تماشا بند نہ ہوا تویہ پاکستان کوکسی حادثے سے دوچارکردے گا،مزاراقبال پرحاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 14 اگست 2017 16:05

اب پاکستان کے ایجنڈے کا آئٹم نمبرون ووٹ کا تقدس کروانا ہوگا، محمد نوازشریف
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 اگست 2017ء ) :سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ پاکستان کے ایجنڈے کاآئٹم نمبرون ووٹ کاتقدس کرواناہوگا،عوام کے ووٹ کااحترام سب کریں گے،عوام کوسستااور فوری انصاف فراہم کرنے کیلئے قانون میں ترامیم بھی کریں گے،داداے کے زمانے کے کیسزپوتابھگت رہاہے،لوگوں کوگھربناکردیں گے،70سالوں جاری تماشا جا بندنہ ہواتویہ پاکستان کوکسی حادثے سے دوچارکردے گا۔

انہوں نے یوم آزادی کے موقع پرمزاراقبال پرحاضری دی،پھولوں کی چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی بھی کی۔نوازشریف نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی 70ویں سالگرہ منارہے ہیں۔پاکستان قائداعظم کی قیادت میں جمہوری اور قانونی ،ووٹ کی طاقت سے وجودمیں آیا۔لیکن بدقسمتی سے قائداعظم کی وفات کے بعد ہم نے قانون کوہی نظراندازنہیں کیابلکہ نظریہ ضرورت ایجادکرلیا۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجہ میں قائداعظم کاپاکستان ٹوٹ کیا۔اب ان کے سامنے شرمسارہیں۔لیکن ہم نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ پاکستان کواسی راستے پرگامزن کیاجائے جس کاقائداعظم خواب دیکھاتھا۔ہمیں طے کرناہوگا کہ ہم ہرصورت ووٹ کے تقدس کوبرقراررکھیں گے۔جمہوریت عوام کی حکمرانی،ووٹ کے تقدس، اور آئین کی بالادستی کانام ہے۔ہمیں آئین اور قانون کااحترام کرناہوگا۔

انہوں نے کہاکہ اگرہم ووٹ کے تقدس کااحترام کرتے اور ووٹ کی حرمت کاخیال کرتے توآج ہمیں کبھی یہ د نہ دیکھناپڑتا۔نوازشریف نے کہاکہ ہم نے چارسال ڈلیورکیاابھی پانچ پورے نہیں ہوئے۔ہم نے اپنے وعدے بھی پورے کیے اور لوگوں کی توقعات پرپورے اترے۔انسانوں کاسمندریوں ہی ہمارے ساتھ نہیں آیا۔عوام پاکستان کی ترقی اور خوشحالہ کودیکھ رہے تھے۔

ابھی توایک سال اورتھا۔بجلی وافرہی نہیں بلکہ سستی بھی ہوجاتی۔ہماراگلاایجنڈااور بھی آگے تھا۔انہوں نے کہاکہ ہم انشاء اللہ لوگوں کوسستااور فوری انصاف دیں گے۔ہمیں اس کیلئے قانون میں ترامیم کرناپڑی توتیارہیں۔داداے کے زمانے کے کیسزان کوپاتابھگت رہاہے۔لیکن عدالتوں میں فیصلے نہیں ہورہے۔لوگوں کی جائیدادیں لگ جاتی ہیں۔یہ پاکستان بنانے کامقصدنہیں تھا۔

انہوں نے کہاکہ معاشی انصاف ملناچاہیے۔پاکستان کی دھرتی 20کروڑعوام کی ملکیت ہے،چندلوگوں کی ملکیت نہیں ہے۔اگرچندلوگوں کے پاس زمینیں اور گھرہیں تودوسرے لوگوں کے پاس بھی گھرہونے چاہئیں۔ہم انشاء اللہ لوگوں کوگھربھی بناکردیں گے۔ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی اور اقتصادی طورپرپاکستان مضبوط ہوجائے،انہوں نے کہاکہ مقدمات کیلئے جن لوگوں کے پاس پیسے نہیں ہوتے تواسٹیٹ ان کی فیسوں کابوجھ اٹھائے۔

کیسزکافیصلہ دنوں میں کیاجائے۔ہم انشاء اللہ اس کیلئے آئینی ترمیم کریں گے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی اب جوحکومت آئے گی اس کوسرفہرست رکھاجائے گا۔ہم بجلی اور گیس دینے کاوعدہ کیاتوبجلی اور گیس دونوں فراہم کی ہیں۔2013ء کی نسبت آج ملک تیزی کے ساتھ ترقی کررہاہے۔پاکستان کی معاشی کرترقی کودھچکالگاہے۔ہمارے نوجوانوں کے روزگارپرلات ماری گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب میں نے نوجوانوں کودیکھاتوان کی آنکھوں میں امیدکی کرن اور چمک تھی۔نوازشریف نے کہاکہ 70سالوں سے جوتماشا جاری ہے یہ بندنہ ہواتویہ پاکستان کوکسی حادثے سے دوچارکردے گا۔ہم کسی حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اگرووٹ کے تقدس کی بات کی ہے ۔پاکستانی ایجنڈے کاآئٹم نمبرون ووٹ کاتقدس کرواناہوگا،عوام کے ووٹ کااحترام سب کریں گے۔اس موقع پرحمزہ شہبازشریف،احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق اور پرویزملک سمیت دیگربھی ان کے ہمراہ تھے۔