سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں وطن عزیز کی70ویں جشن آزادی کے موقع پر ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد
پیر 14 اگست 2017 17:54
(جاری ہے)
دارلفلاح اور دارالامان کی خواتین نے اپنے دُکھ بھلا کر بچوں کے ساتھ ملکر آزادی کا جشن منایا۔
اس موقع پر تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وحید اختر انصاری نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اس کی حفاظت اس کی تزئین و آرائش اور اس کا استحکام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ ضروری ہے کہ ہم سب لوگ اپنے انفرادی مفادات کو بھلا کر پاکستان کے مفاد کے لیے کام کریں بچے دل لگا کر پڑھیں، بڑے اور جوان اپنے اپنے شعبہ میں ایمانداری سے کام کریں ، خواتین بچوں کی تربیت اور گھریلو معاملات اور قومی ذمہ داریوں کو احسن طور پر پورا کریں غرضیکہ ہم سب ملکر وطن عزیز کو امن اور خوشیوں کا گہوارہ بنائیں اور دہشت گردی کی غرض سے ہمارے ہی درمیان چھپ کے بیٹھے دشمنوں کے ناپاک عزائم کی حوصلہ شکنی کریں۔ تعلیم حاصل کریں اور اپنے ہنر سے وطن کی ترقی میں حصہ لیں ۔ڈائریکٹر لاہور فیضان نعیم نے کمپلیکس کے لاوارث مکینوں کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چودہ اگست کا دن اپنے تمام دکھ بھلا کر آزادی کی خوشی منانے کا دن ہے یہ دن وطن سے وفاداری کے عہد کی تجدید کا دن ہے اس لیے آج ہم سب کو ملکر ایک بار پھر یہ عہد دہرانا ہے کہ ہم سب ہمیشہ اپنے وطن کی خاطر امن دشمن عناصر کو شکست دیتے رہیں گے اور اپنی آزادی کی حفاظت کریں گے۔ وحید اختر انصاری اور فیضان نعیم نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے تمام جونیئر و سینیئر افسران اور دیگر عملہ کو 7اگست سے 14اگست تک جشن آزادی کی تقریبات کا کامیابی کے ساتھ اہتمام کرنے پر مبارکباد پیش کی اور اُن کی کارکردگی کو سراہا۔ آخر میں گہوارہ اور عافیت کے بچوں نے مہمان خصوصی کے ساتھ ملکر ملی نغموں کی گونج میں پاکستان کی 70ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ پیش کیا۔مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.