یوم آزادی پر ہم وطن کی ترقی کا عمل جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں،ملک سے دہشتگردی، لوڈ شیڈنگ اور جہالت کا خاتمہ کریں گے، پاکستان کو ایشیائی ٹائیگر اور اسلام کا قلعہ بنائیں گے
وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کانیشنل انسٹیٹوٹ آف سپیشل ایجوکیشن اسلام آباد میں خصوصی بچوں کے ساتھ جشن آزادی کی تقریب سے خطاب
پیر 14 اگست 2017 17:54
(جاری ہے)
وزیر مملکت نے خصوصی بچوں کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور جشن آزادی کا کیک کاٹا۔خصوصی بچوں نے قومی ترانے اور ملی نغموں پر اشاروں کی زبان میں پرفارم کیا۔
تقریب میں کیڈ کے دیگر تعلیمی اداروں سے آئے طلباء و طالبات نے بھی پرفارم کیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ ملک کے 70ویں یوم آزادی کو خصوصی بچوں کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا،بصارت سے محروم بچے ملی نغمے میں یہ عہد کر رہے ہیں کہ وطن سے اندھیرے مٹا ئیں گے۔ ہمارے بھی ایسے جذبات ہونے چاہیئیں۔ ڈاکٹر طارق فضل نے کہا کہ 70 سالوں میں پاکستان نے اسلامی ممالک میں نمایاں مقام حاصل کیا اور پاکستان واحد ایٹمی اسلامی ملک ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ یوم آزادی پر ہم بھی یہ عہد کرتے ہیں کہ وطن کی ترقی کا عمل جاری رکھیں گے۔ اورملک سے دہشتگردی، لوڈ شیڈنگ اور جہالت کا خاتمہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم تعلیمی ریفارمز پروگرام تیزی سے جاری ہیں اورساڑھے تین کروڑ روپے کی لاگت سے خصوصی بچوں کو پانچ بسیں فراہم کی گئی ہیں،دس کروڑ روپے کی لاگت سے خصوصی تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کا آغاز ہو چکا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ اسلام آباد کے تعلیمی نظام کو تمام ملک کیلئے ماڈل بنائیں گے۔تعلیمی اداروں میں زیادہ سے زیادہ داخلوں کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے ملک کیلئے جذبات کو سلام پیش کرتے ہیں۔ہم بھی انہی جذبات کے ساتھ ملکی نظام کو درست کرنے کے لئے کام کریں گے اور پاکستان کو ایشیائی ٹائیگر اور اسلام کا قلعہ بنائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.