علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی یوم آزادی کے حوالے سے اپنے علاقائی دفاتر کے ذریعے ملک گیر سطح پر سال بھر تقریبات منعقد کرے گی
تقریبات میں نئی نسل کو پاکستان کے حصول کے لئے دی گئی قربانیوں کو یاد رکھنے ،ْوطن عزیز کو حقیقی اسلامی اور فلاحی اور ترقی یافتہ ریاست بنانے کی طرف راغب کیا جائے گا،نو جوان پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنی پوری توجہ تعلیم کے حصول پر دیں وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کا شعبہ پاکستان سٹڈی کی "یوم آزادی " بارے تقریب سے طلبہ کے نام پیغام
پیر 14 اگست 2017 17:54
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستانی امن پسند اور محبت کرنے والے افراد ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی استحکام اور ترقی کے لئے ہم میں سے ہر ایک نے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ نو جوان ملک کا مستقبل ہیں اس لئے ان پر لازم ہے کہ وہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنی پوری توجہ تعلیم کے حصول پر دیں ۔
ڈاکٹر شاہد صدیقی نے مزید کہا کہ ہمارے بزرگ آزدی کو سانس لینے سے زیادہ اہمیت دیتے تھے ،ْ آزادی کے حصول سے زیادہ اسے قائم رکھنا مشکل ہوتا ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ ہر شخص اپنے حلقہ اختیار میں تندھی اور دلجمعی سے ملک کی خدمت کرے۔ تقریب کے آغاز میں یونیفارم میں ملبوس یونیورسٹی کے سیکیورٹی گارڈ کے ایک چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کے سائے تلے منظم انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا۔بعد ازاں فیکلٹی آف سائنس کی ڈین ،ْ پروفیسر ڈاکٹر نغمانہ رشید نے قومی ترانے کی دھن میں پرچم کشائی کی ۔ فیکلٹی آف سوشل سائنسسزکی ڈین ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ اعوان ،ْ رجسٹرار ،ْ پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم قریشی اور شعبہ پاکستان سٹڈی کے ڈاکٹر بادشاہ سردا ر اور طلبہ و طالبات کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھیں۔اس موقع پر قائد اعظم محمد علی جناح ،ْ علامہ محمد اقبال اور دیگر اکابرین تحریک آزادی ،ْ شہدائے تحریک پاکستان کی بلندی درجات کے لئے اجتماعی دعا کرائی گئی۔پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لئے بھی اجتماعی دعا کی گئی۔ رنگا رنگ کپڑوں میں ملبوس بچوں نے ملی نغمے ،ْ تقاریر اور"پاکستان زندہ باد'کے نام سے خوبصورت ٹیبلو پیش کرکے تقریب یوم آزادی کو چار چاند لگادئیے۔ آخر میںملی نغموں اور تقاریر کے مقابلوں میں کامیاب طلبہ میں اسناد اورتحائف تقسیم کئے گئے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ریسکیو سروس نے انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے منایا ،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے فائر فائٹرز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا
-
اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے فائر فائٹرز پاکستانی قوم کے ہیروہیں،خواجہ سلمان رفیق
-
کے الیکٹرک نے بنیادی ٹیرف میں 3.8 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کردیا
-
روات پولیس نے شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا
-
ڈیرہ اسماعیل خان،بیوی کے رقم دینے سے انکار پر شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد، بیوی کا حمل ضایع ہوگیا
-
ملک بھر میں ہفتہ کو فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا
-
سندھ میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ جدید آٹومیٹڈ سسٹم سے منسلک کررہے ہیں ،وزیرٹرانسپورٹ سندھ
-
پیپلزبس سروس کیلئے اسمارٹ کارڈ کے ذریعے کرایہ وصولی کا آغاز،وزیر اعلی نے آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
مریم نواز فری وائی فائی سروس 50 سے بڑھا کر 100 پوائنٹس پرایکٹو کر دی گئی
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ماہ اپریل میں کل 809 کیسز نمٹائے
-
مردان، تھانہ رستم پولیس نے اندھے قتل کے ملزمان کو گرفتار کرلیا
-
افزائش مویشیاں کے شعبے کا سب سے بڑا چیلنج نصاب تعلیم کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.