14اگست قائد اعظم اور بانیانان پاکستان کے افکار پر عمل پیرا رہنے کے عہد تجدید کا دن ہے،نیئر حسین بخاری

پی پی پی قومی یکجہتی کو کبھی نقصان نہیں پہنچنے دیگی ذاتی مفادات کو قومی مفادپر ترجیح دینے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا ،بیان

پیر 14 اگست 2017 21:27

14اگست قائد اعظم اور بانیانان پاکستان کے افکار پر عمل پیرا رہنے کے عہد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2017ء) قیام پاکستان کی 70 ویں سالگرہ پر مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ14اگست قائد اعظم اور بانیانان پاکستان کے افکار پر عمل پیرا رہنے کے عہد تجدید کا دن ہے آزاد مملکت قائد اعظم کا احسان عظیم ہے جمہوری فلاحی پاکستان قائد اعظم کا تصور تھا جسے حقیقت میں بدلنے کے لئے پہلی منتخب جمہوری حکومت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے طاقت کے سرچشمے عوام کے ووٹ سے پالیمنٹ کو اختیارات کا محور بنایااور 1973 کے آئین کے زریعے بانیانان پاکستان کے خوابوں کو تعبیر دی تو پی پی پی قائد اعظم کے پاکستان میں جمہوریت کیخلاف ہر سازش اور کاروائی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر قومی فرض ادا کر رہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی جماعت پی پی پی قومی یکجہتی کو کبھی نقصان نہیں پہنچنے دیگی ذاتی مفادات کو قومی مفادپر ترجیح دینے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا ۔

(جاری ہے)

سرکاری اختیارات کے ناجائز اور غیر قانونی استعمال کے ذریعے اپنی ذات اور خاندان کو مالی فوائد پہنچانے والے قوم دشمن ہیں۔ نیربخاری نے کہا کہ آئین اور قانون پر عمل کی بجائے تمام اختیا رات اپنی ذات میںجمع کرنے کی طمع میں مبتلا بے اختیار عام شہری کی سرکاری وسائل سے گھر واپسی اور چنیوٹ میں پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا سیاسی پاور شو مستقبل کا واضع اور سیاسی منظر نامہ ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام اور اختیارات کا محور پارلیمنٹ ہے۔