پاکستان پیپلز پارٹی کے تحت جشن آزادی کے حوالے شہر بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا اور جشن آزادی کیک کاٹے گئے

پیر 14 اگست 2017 21:37

پاکستان پیپلز پارٹی کے تحت جشن آزادی کے حوالے شہر بھر میں تقریبات کا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے تحت جشن آزادی کے حوالے شہر بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا اور جشن آزادی کیک کاٹے گئے۔

(جاری ہے)

ان تقریبات میں خواتین کارکنان نے قومی پرچم کی مناسبت سے لباس اور چوڑیاں پہن رکھی تھیں .اس موقع پر پی پی کراچی شعبہ خواتین کی صدر اور رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی اور سیکریٹری اطلاعات شاہینہ سعیدہ نے مختلف تقریبات میں شرکت کرکے کیک کاٹے .

دونوں رہنمائوں نے خواتین کارکنان میں قومی پرچم اور چوڑیاں تقسیم کیں .خواتین کارکنان نے پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائی.اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شاہدہ رحمانی اور شاہینہ سعیدہ نے کہا کہ پاکستان عوام نے بھرپور انداز میں جشن مناکر ثابت کردیا کہ وہ زندہ دل قوم ہی.آزادی بڑی نعمت ہے .اس کی قدر کرنی چاہیے .آج ہم خواتین عہد کرتی ہیں کہ ملک کی تعمیر وترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی .انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کی بالادستی کے لیے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی جمہوری نظام کی حفاظت کریں گے .انہوں نے خواتین کارکنان کو کہا کہ وہ پارٹی کی عوامی رابطہ مہم میں متحرک کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :