یوم آزادی کے موقع پر پاک بحریہ نے قومی مینگرووز اُگائومہم کا آغاز کر دیا،
پاک بحریہ کے سربراہ کا مینگرووز کا پودا لگا کرپاک بحریہ مینگرووز اُگائو مہم 2017کا افتتاح آزادی ایک عظیم نعمت ہے۔ آئیے عہد کریں کہ اِس کی قدر کرتے ہوئے ہم سب اپنے فرائض ہمیشہ پوری ایمانداری سے انجام دینگے اور اس مملکتِ خداداد کو عظیم سے عظیم تر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے، ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ کا تقریب سے خطاب
پیر 14 اگست 2017 21:46
(جاری ہے)
ایڈمرل محمد ذکا ء ا للہ نے مزید کہا کہ اس طرح کی مہمات نہ صرف مینگرووز کے جنگلات میں اضافے کا باعث ہوں گی بلکہ عوام الناس میں ان جنگلات کے بارے میں آگاہی کے فروغ میں کلیدی کرداربھی ادا کریں گی۔
نیول چیف نے متعلقہ وفاقی اور صوبائی محکموں اور معاشرے کے تمام حلقوں کے اس نیک مقصد میں اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ مینگرووز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے نیول چیف نے اعلان کیا کہ اس مہم کا نام بدل کر 'قومی مہم برائے مینگرووزاُگاؤ ' رکھ دیا گیا ہے۔نیول چیف نے یومِ آزادی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے۔ آئیے عہد کریں کہ اِس کی قدر کرتے ہوئے ہم سب اپنے فرائض ہمیشہ پوری ایمانداری سے انجام دینگے اور اس مملکتِ خداداد کو عظیم سے عظیم تر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔مینگرووزکے جنگلات ساحلی ماحولیاتی نظام، سمندری کٹائوسے بچائو، آبی جانداروں کی بقائے حیات کے لئے نہایت اہم ہیں۔بدقسمتی سے گذشتہ چند سالوں کے دوران متعلقہ محکموں و افراد کی غفلت اور سرد مہری کی وجہ سے پاکستانی ساحلوں پر مینگرووز میں کمی واقع ہوئی ہے۔میری ٹائم شعبے میں مرکزی شراکت دار ہونے کے ناطے اور آبی حیات کے لیے مینگرووزکی اہمیت کا ادراک کرتے ہوئے پاک بحریہ نے ساحلی پٹی پر مینگرووز کے جنگلات کو دوبارہ اُگانے کااہم قدم اُٹھایا ہے۔آلودگی کے خاتمے،ساحلی علاقوں کے کٹاؤ کے انسداد کے لیے اور ساحلی مکینوں کے لئے اقتصادی و مالی فوائد کے مواقع پیدا کرنے میں مینگرووزکے جنگلات کی اہمیت کا احساس کرتے ہوئے پاک بحریہ وفاقی حکومت کے وژن کے مطابق مینگرروز کو اُگانے کی خصوصی مہمات کا اہتمام تواتر کے ساتھ کرتی ہے۔سندھ اور بلوچستان کے محکمہ جنگلات، انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر اور ورلڈ وائلڈ لائف فنڈکے اشتراک سے پاک بحریہ نے گذشتہ سال دس لاکھ سے زائد مینگرووز کے پودے لگائے۔ان مہمات کے ذریعے نہ صرف مینگرووزکے جنگلات میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ مینگرووزکے موجودجنگلات کو محفوظ بنانے میں بھی مدد ملتی ہے۔ پاک بحریہ مینگرووز اُگائومہم2017کی افتتاحی تقریب میںعسکری و سول شخصیات بشمول تاجر برادری،صحافیوں،ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ، انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچراور وفاقی اور صوبائی محکمہ جنگلات کے نمائندگان نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.