آج کی سب سے بڑی خبر، نیب راولپنڈی کا نوازشریف سمیت انکے بیٹیوں کو نوٹس جاری

بدھ 16 اگست 2017 21:39

آج کی سب سے بڑی خبر، نیب راولپنڈی کا نوازشریف سمیت انکے بیٹیوں کو نوٹس ..
راولپنڈی: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2017ء) نیب راولپنڈی نے نااہل وزیراعظم نوازشریف اور انکے دونوں بیٹے حسن اور حسین نوازشریف کو 18اگست کے دن لاہور نیب آفس میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیاگیا تاہم نوٹس نیب راولپنڈی کی جانب سے جاری کیاگیا ہے نجی ٹی وی چینل کے مطابق نیب نوازشریف اور انکے بیٹوں سے عزیزیہ اسٹیل مل کے حوالے سے تفتیش کریگا جبکہ نیب کو عزیزیہ اسٹیل مل کا کیس 11اگست کو دیاگیا تھا لیکن اب نیب نے تینوں کو نوٹس جاری کرکے 18اگست کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے جہاں پر نیب لاہور کی ٹیم تینوں سے تفتیش کرےگی اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کیس 23اگست کو نیب کو دیکھایا جائیگا جبکہ نیب نے اسحاق ڈار کے معاملے پر ایس ای سی پی کو خط بھی لکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :