عوام نے نواز شریف کے مظلومیت کا رڈ کو مسترد کر دیا ہے، عمر ڈار

نااہل شریف عدلیہ کے ساتھ محاز آرائی کر رہے ہیں،اب ان پر فرد جرم عائد ہو نے جا رہی ہے

بدھ 16 اگست 2017 23:02

عوام نے نواز شریف کے مظلومیت کا رڈ کو مسترد کر دیا ہے، عمر ڈار
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار نے کہا کہ عوام نے نواز شریف کے مظلومیت کا رڈ کو مسترد کر دیا ہے،عوام کو نواز شریف کی چوری پر یقین ہے اوراب ان پر فرد جرم عائد ہو نے جا رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی صدرعثما ن ڈار کے ہمراہ پارٹی کارکنا ن سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا۔

انہوںنے کہا کہ نااہل شریف عدلیہ کے ساتھ محاز آرائی کر رہے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف عدلیہ کیساتھ کھڑی ہے۔نواز شریف نیب پر دبائو ڈالنے کی بھی کوشش کررہے ہیں لیکن اب وہ یہ با ت یاد رکھیں کہ پاکستان میں اداروں کی مضبو طی کا عمل شروع ہو چکا ہے اس سے ملک سے کرپٹ عنا صر اور ان کے سہو لت کاروں کا خاتمہ ممکن ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا مقصداقتدار نہیں بلکہ ملک کی ترقی و خوشحا لی میں رکاوٹ بننے والے عناصر کا محاسبہ کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچا نا ہے اور عمران خان کی اس سوچ نے اکیس سال بعد عملی جا مہ پہننا شروع کر دیا ہے ،پارٹی کی مثبت سو چ اور بہترین جمہو ری عمل کو دیکھتے ہو ئے ملک بھر جو ق در جوق عوام پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں اور آنیوالا وقت عمران خان کی قیا دت میں تحریک انصا ف کا ہو گا اور عوامی محرومیوں کا ازالہ کیا جا ئیگا ۔

متعلقہ عنوان :